اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

App Will Help Diet پھل و سبزی کھانے میں اینڈرائیڈ ایپ مدد کرے گا

برطانیہ کی بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایپ تیار کی ہے جو لوگوں کو یہ بتاتی ہے کہ وہ تجویز کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق صحیح مقدار میں کھانا کھا رہے ہیں یا نہیں۔

By

Published : Dec 30, 2022, 4:37 PM IST

پھل۔ سبزی کھانے میں اینڈرائیڈ ایپ مدد کرے گا
پھل۔ سبزی کھانے میں اینڈرائیڈ ایپ مدد کرے گا

لندن: محققین کی ایک ٹیم نے لوگوں کو دن بھر میں پانچ بار پھل اور سبزیاں کھانے میں مدد کے لیے ایک نئی اینڈرائیڈ ایپ تیار کی ہے۔ برطانیہ کی بورن ماؤتھ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق یہ لوگوں کو بتاتی ہے کہ وہ تجویز کردہ گائیڈ لائنز کو پورا کرنے کے لیے صحیح مقدار میں کھانا کھا رہے ہیں یا نہیں۔ Android app to help people eat right 5 portions sizes a day

بورن ماؤتھ یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر کیتھرین ایپلٹن نے کہا کہ تقریباً ہر کوئی جانتا ہے کہ انہیں دن میں پانچ بار کھانا چاہیے۔ لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ انہیں کتنا مقدار میں کھانا چاہیے۔ بہت سے لوگوں کو یہ بھی پتا نہیں ہے کہ انہیں پانچ مختلف چیزیں کھانی چاہئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے مطالعے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا کم استعمال کم علم سے وابستہ تھا۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صرف ایک تہائی بالغ اور گیارہ سے 18 سال کی عمر کے 12 فیصد بچے ہی تجویز کردہ مقدار میں کھانا کھاتے ہیں۔

مفت 'اسمارٹ 5 اے ڈے ایپ' خاص طور پر کھانے کی مقدار کو سمجھنے اور یہ دیکھنے میں مدد کرنے کے لیے بنائی گئی ہے کہ وہ یومیہ کتنے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں جو ان کے روزمرہ کی زندگی کے لیے بہتر ہیں۔ Android app to help people eat right 5 portions sizes a day

مزید پڑھیں:

ایپلٹن نے کہا کہ اس ایپ کے بارے میں جو منفرد بات ہے وہ یہ ہے روزانہ پھل اور سبزی کھاتے وقت مقدار پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ لوگوں کے خوراک کے بارے میں بھی بتاتا ہے جس سے ایپ کا استعمال کرنے والے یہ جان لیتے ہیں کہ انہیں کیا کھانا چاہئے۔ اسمارٹ 5 اے ڈے اینڈرائیڈ فونز کے لیے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details