امیزن ایک مشہور ای کامرس کمپنی ہے، جو بھارت میں کافی مقبول ہے۔ کمپنی نے بھارت میں امیزن ایئر سروس کی شروعات کی ہے۔ اس سے خریداروں کو تیزی سے ڈیلیوری حاصل ہوگی، ساتھ ہی کمپنی کے ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک کو بھی بڑھاوا ملے گا۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ صارفین کو سامان کی ڈیلیوری جلد مل جائے گی۔ ای کامرس سائٹ بوئنگ 737-800 طیارے کی پوری کارگو صلاحیت استعمال کرنا چاہتی ہے۔
کمپنی ممبئی، بنگلور، حیدرآباد اور دہلی میں ایئر ڈیلیوری کی سہولت فراہم کرے گی۔ اس کے لیے امیزن نے بنگلورو کی کارگو ایئر لائن کوئک جیٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کے ساتھ امیزن پہلی ای کامرس کمپنی بن گئی ہے جس نے تھرڈ پارٹی کیریئرز کے ساتھ شراکت داری کے لیے ڈیڈیکیٹڈ ایئر نیٹ ورک فراہم کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس سروس سے ملک بھر میں 1.1 ملین سیلرز کو سپورٹ ملے گا۔