اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Airtel Postpaid Plan Launch ایئرٹیل کی جانب سے نئے فیملی پلانز متعارف - ایرٹیل نے او ٹی ٹی کے ساتھ نیا فیملی پلان لانچ کیا

ایئرٹیل نے اپنے ریچارج پورٹ فولیو میں کچھ نئے پلانز شامل کیے ہیں، جس میں ایک بلیک فیملی پلانز بھی شامل ہے، کمپنی نئے پلانز کے ذریعے پری پیڈ صارفین کو پوسٹ پیڈ کی جانب راغب کرنا چاہتی ہے۔ Airtel launches new postpaid family plan with OTT benefits

ایئرٹیل نے نیا فیملی پلانز لانچ کیا
ایئرٹیل نے نیا فیملی پلانز لانچ کیا

By

Published : Mar 21, 2023, 6:45 PM IST

حیدرآباد: ایئرٹیل نے اپنے ریچارج پورٹ فولیو میں کچھ نئے پلانز شامل کیے ہیں۔ کمپنی نے مختلف فیملی پلانز کو لانچ کیا ہے، جو 105 سے 320 جی بی تک کا ماہانہ ڈیٹا پیش کرتا ہے۔ کمپنی نئے پلانز کے ذریعے پری پیڈ صارفین کو پوسٹ پیڈ کی جانب راغب کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی نے نئے پوسٹ پیڈ فیملی پلانز کو اپنی آفیشل ویب سائٹ سے بھی لائیو کیا ہے۔ نئے پلانز 599 روپے سے 1499 روپے تک کے ماہانہ چارج پر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو بلیک فیملی پلانز کا آپشن بھی ملے گا۔ اس پلانز میں صارفین کو بنڈل آپشن بھی ملتا ہے، جس میں ڈی ٹی ایچ اور فکسڈ براڈ بینڈ سروس دستیاب ہوگی۔ اس کی قیمت 799 روپے سے 2299 روپے تک ہوسکتی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ نئے پلانز کے ذریعے وہ پوسٹ پیڈ صارفین کی تعداد بڑھانا چاہتی ہے۔ تو آئیے ان پلانز کی تفصیلات کے بارے میں جانتے ہیں۔

599 روپے کے پیک میں کیا ملے گا؟

ایئرٹیل کی 599 روپے کے ریچارج پلان کے بارے میں بات کریں تو اس پلان کے ذریعے دو صارفین نیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس ریچارج پلان میں صارفین کو 75GB ڈیٹا، ان لمٹیڈ کالنگ، ڈیلی 100 ایس ایم ایس اور امیزن پرائم کی سبسکرپشن شامل ہے۔ ایڈیشنل کنکشن میں ان لمٹیڈ کالنگ کی سہولیات بھی ملتی ہے۔

1499 روپے کے پلانز میں کیا کیا ملتے ہیں؟

اس ریچارج پلانز میں 5 لوگ نیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں مین صارف کے علاوہ، 4 دیگر کنکشن بھی اس میں فعال رہ سکتے ہیں۔ اس میں صارفین کو 200GB ڈیٹا رول اوور کی سہولیات دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ 100 ایس ایم ایس، ان لمٹید کالنگ اور امیزن پرائم سبسکرپشن ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:

پرائم ویڈیو کے ساتھ، صارفین کو نیٹ فلکس اور ڈزنی + ہاٹ اسٹار کی سبسکرپشن بھی ملتا ہے۔ بلیک فیملی پلانز کی بات کریں تو یہ 799 روپے سے شروع ہوتا ہے۔ 998 روپے میں، صارفین دو پوسٹ پیڈ کنکشن چلا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی 4 پوسٹ پیڈ صارفین 2299 روپے میں نیٹ کا فل استعمال کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایرٹیل بلیک پلانز میں صارفین کو فکسڈ لائن کے ساتھ ڈی ٹی ایچ کا آپشن بھی مل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details