اردو

urdu

By

Published : Oct 6, 2022, 5:17 PM IST

ETV Bharat / science-and-technology

Airtel Launch 5G Plus in 8 Cities: ایئرٹیل نے 8 شہروں میں 5 جی پلس متعارف کرایا، سم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں

ایئرٹیل نے جمعرات کو آٹھ شہروں میں 5G پلس سروسز کا آغاز کیا ہے، اب ایئرٹیل کے صارفین کو SIM کارڈ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ Airtel Launch 5G Plus in 8 Cities

یئرٹیل نے 8 شہروں میں 5 جی پلس متعارف کرایا، سم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں
یئرٹیل نے 8 شہروں میں 5 جی پلس متعارف کرایا، سم تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں

نئی دہلی: بھارتی ایئرٹیل نے جمعرات کو آٹھ شہروں میں 5G پلس سروسز کا آغاز کیا ہے اب ایئرٹیل کے صارفین کو SIM کارڈ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ موجودہ Airtel 4G SIM اب 5G میں فعال ہے۔ Airtel Launch 5G Plus in 8 Cities

کمپنی نے کہا کہ دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلورو، حیدرآباد، سلی گوڑی، ناگپور اور وارانسی میں صارفین جلد ہی مرحلہ وار طریقے سے Airtel 5G Plus کے خدمات سے لطف اندوز ہوں گے۔

کمپنی 4G کی موجودہ رفتار سے 20 سے 30 گنا زیادہ رفتار کا وعدہ کررہی، اس کے ساتھ ساتھ ایک بہترین آواز کا تجربہ اور انتہائی تیز کال کنیکٹ کا بھی وعدہ کررہی ہے۔

جن صارفین کے پاس 5G اسمارٹ فونز ہیں وہ اپنے موجودہ ڈیٹا پلانز پر تیز رفتار Airtel 5G Plus سے جلد لطف اندوز ہوں گے جب تک کہ ریلیز زیادہ وسیع نہ ہوجائے۔

بھارتی ایئرٹیل کے منیجنگ ڈائریکٹر گوپال وٹل اور سی ای او نے کہا، "ہمارا حل کسی بھی 5G ہینڈ سیٹ اور موجودہ سم پر کام کرے گا جو صارفین کے پاس ہے۔ Airtel 4G SIM will now work in 5G

مزید پڑھیں:

وٹل نے کہا، "Airtel 5G Plus آنے والے برسوں میں لوگوں کے بات چیت، رہنے سہنے، کام کرنے اور کھیلنے کے طریقے کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے تیار ہے۔" اس کے علاوہ یہ اس بات کو یقینی بھی بنائے گا کہ بھارت میں تمام 5G اسمارٹ فونز Airtel نیٹ ورک پر بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے۔

Airtel 5G Plus ہائی ڈیفینیشن ویڈیو سٹریمنگ، گیمنگ، ایک سے زیادہ چیٹنگ، تصاویر کی فوری اپ لوڈ کے لیے سپرفاسٹ رسائی کی اجازت دے گا۔ Airtel 4G SIM will now work in 5G

ایئرٹیل نے گزشتہ ہفتے ملک میں 5G کے باضابطہ آغاز کے دوران اسمارٹ فارمنگ سلوشنز کے ساتھ ساتھ 5G سے چلنے والی ایمبولینس کی بھی نمائش کی تھی۔

آئی اے این ایس

ABOUT THE AUTHOR

...view details