گوہاٹی: بھارتی ایئرٹیل نے پیر کو گوہاٹی میں اپنی جدید ترین 5G خدمات کا آغاز کیا۔ Airtel 5G خدمات فی الحال جی ایس روڈ، گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (GMCH) دِس پور کالج، گنیشگوری، کرسچن بستی، سری نگر، زو روڈ، لچیت نگر، بھانگا گڑھ، بیلٹولا اور چند دیگر منتخب مقامات پر سروس کی شروعات کی گئی ہے۔ ایئرٹیل نے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں پورے شہر میں خدمات فراہم کرے گا۔ Airtel 5G launched in Guwahati
راجنیش ورما، سی ای او، بھارتی ایئرٹیل، آسام اور شمال مشرقی نے کہا کہ 'ایئرٹیل کے صارفین اب الٹرا فاسٹ نیٹ ورک کا تجربہ کر سکتے ہیں اور موجودہ 4G کی رفتار سے 20-30 گنا تیز رفتار سے نیٹ ورک کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔" Airtel 5G Plus خدمات مرحلہ وار انداز میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی کیونکہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کو پورے شہر میں شروع کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ پچھلے ہفتے، ایئرٹیل نے گروگرام میں اپنی 5G خدمات شروع کیں۔ Airtel 5G launched in Guwahati