اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Mahindra Thar New Model Launch: مہندرا تھار کا سستا ماڈل مارکیٹ میں لانچ - Mahindra Thar New Model Launch

مہندرا نے کفایتی قیمت پر ایک نیا تھار لانچ کیا ہے، جس کی قیمت مارکیٹ میں تقریبا 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ Mahindra Thar New Model Launch

مہندرا تھار کا سستا ماڈل مارکیٹ میں لانچ
مہندرا تھار کا سستا ماڈل مارکیٹ میں لانچ

By

Published : Jan 10, 2023, 5:06 PM IST

حیدرآباد: گلیمر اور پیشن کے ساتھ لوگوں کی پسندیدہ مہندرا تھار اب اور بھی کم قیمت پر بھارتی آٹو موبائل مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ 3 ڈور اور 4 سیٹر والی نئی مہندرا تھار کی قیمت قریب 10 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر مہندرا تھار کے ریئر-ویل ڈرائیو ویرینٹ کا آف روڈ بروشر جاری کیا تھا۔ بروشر میں ریئر-ویل ڈرائیو ویرینٹ کو نیا کلر اور فیچر کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ Affordable model of Mahindra Thar launched in the market

نئے مہندرا تھار کو ریئر ویل ڈرائیو بہترین کلر بلیزنگ برونز اور ایوریسٹ وائٹ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ مارکیٹ میں موجود مہندرا تھار سے بہت سستا ہے۔ ریئر ویل ڈرائیو ویریئنٹ کا ڈیزائن 4x4 ویریئنٹ کی طرح بنایا گیا ہے۔ مہندرا تھار آر ڈبلیو ڈی کو وہی انفوٹینمنٹ سسٹم ملتا ہے جیسا کہ 4×4 ماڈل میں ہے۔ تاہم نئے تھار 2 نئے مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔ Affordable model of Mahindra Thar launched in the market

نئے تھار میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جیسے نئے تھار کو کفایتی بنانے کے لیے مہندرا تھار انٹری لیول کے ساتھ 1.5 لیٹر ڈیزل انجن بھی دیا گیا ہے۔ وہیں پیٹرول ورژن میں کمپنی نے 2.0 لیٹر صلاحیت کا ٹربو پیٹرول انجن کا استعمال کیا ہے، جو 150 BHP کی طاقت اور 320 Nm کا ٹارک جینریٹ کرتا ہے۔ اس انجن میں 6-اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس کا آپشن بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

مہندرا تھار کی موجودہ قیمت اس وقت بھارتی بازار میں 13.59 لاکھ روپے ہے، جو کہ مختلف ماڈلز کے ساتھ 16.29 لاکھ روپے تک مل جاتی ہے۔ نئی مہندرا تھار کی قیمت پرانے تھار کی قیمت سے بہت کم ہے۔ Affordable model of Mahindra Thar launched in the market

ABOUT THE AUTHOR

...view details