اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Jamia Hamdard: جامعہ ہمدرد میں میکسکو کے سائنسی تحقیقاتی وفد کا دورہ

شیخ الجامعہ نے ایک پاور پائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعہ یونیورسٹی بالخصوص اسکول آف فارمیسی، کیمیکل اینڈ لاءف سائنس اور انٹر ڈسپلنری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی کارکردگیوں کو پیش کیا ، اس ضمن میں داخل کئے گئے پیٹینٹ اور گورمنٹ و پبلک پراءویٹ اداروں کے ساتھ کی جانے والی تحقیقاتی سرگرمیاں بیان کیں ۔ وفد کو یونانی طریقہ علاج اور متعلقہ مجیدیہ یونانی اسپتال کے بارے میں بھی بتایا گیا ساتھ ہی یونیورسٹی کے ایلو پیتھی اسپتال سے بھی روشناس کرایا گیا۔ Foreign Delegation from Mexico Visits Jamia Hamdard

By

Published : Apr 1, 2022, 7:19 AM IST

سائنسی تحقیقاتی وفد کا دورہ
سائنسی تحقیقاتی وفد کا دورہ

میکسکو سفارت خانہ کے اراکین کے ساتھ میکسکو میں سائنس و تحقیق سے وابسطہ ایک چار رکنی وفد نے جامعہ ہمدرد کا دورہ کیا ۔ اس وفد میں ڈاکٹر سونیا مائرہ پیریزٹاپیہ، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر یو ڈی آئی ایم ای ایم اور ریسرچر پروفیسر شعبہ امیونو لوجی کے ساتھ جوان کارلوس الماگرو، ڈائریکٹر فار ریسرچ ، بایو تھیراپیوٹک ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ یونٹ، وکٹر مانوئیل ٹیلیز لوپیز، ڈائریکٹر، مرکز برائے تحقیق آن ایپلاءڈ سائنس اینڈ ایڈوانسیز ٹیکنالوجی ، (CICATA - موریلوس) اور لورا اریولا مینڈوزہ، سکریٹری برائے پوسٹ گریجوئیٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ شامل تھے۔Foreign Delegation from Mexico Visits Jamia Hamdard

شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم نے وفد کا استقبال کیا ساتھ ہی سید سعود اختر، رجسٹرار، پروفیسر شاکر علی، فائنانس آفیسر اور ڈین اسکول آف کیمیکل اینڈ لاءف سائنس،پروفیسر ودھو ایری، ڈین اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پروفیسر فرحان جلیس احمد، ڈین اسکول آف انٹر ڈسپلنری سائنس، پروفیسر ایس ایم عارف زیدی ، ڈین اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پروفیسر سہیل پرویز، فارن اسٹوڈینٹس ایڈوائزر، پروفیسر ایس رئیس الدین، ایڈوائزر ریسرچ، پروفیسر ایم زیڈ عابدین، صدر شعبہ بایو ٹیکنا لوجی، ڈاکٹر نوریا فاروقی، ڈپٹی فارن اسٹوڈینٹس ایڈوائزر وغیرہ بھی اس استقبالیہ میں شامل رہے ۔

شیخ الجامعہ نے ایک پاور پائنٹ پرزینٹیشن کے ذریعہ یونیورسٹی بالخصوص اسکول آف فارمیسی، کیمیکل اینڈ لاءف سائنس اور انٹر ڈسپلنری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی کارکردگیوں کو پیش کیا ، اس ضمن میں داخل کئے گئے پیٹینٹ اور گورمنٹ و پبلک پراءویٹ اداروں کے ساتھ کی جانے والی تحقیقاتی سرگرمیاں بیان کیں ۔ وفد کو یونانی طریقہ علاج اور متعلقہ مجیدیہ یونانی اسپتال کے بارے میں بھی بتایا گیا ساتھ ہی یونیورسٹی کے ایلو پیتھی اسپتال سے بھی روشناس کرایا گیا ۔ بعد میں وفد نے مختلف شعبوں کی لیبارٹری دیکھیں خصوصی طور پر مولیکیولر میڈیسن، وائرولوجی، بایو ٹیکنالوجی، مجیدیہ یونانی اسپتال اور ہربل گارڈن کا دورہ کیا ۔ ڈاکٹر لورا اریءولہ مینڈوزہ نے اپنے ادارہ میں ریسرچ کی دو اسامیوں کا اعلان کیا اور ایک نشست کے قیام کا اظہار کیا ۔ وفد نے مستقبل میں ریسرچ کے مشترکہ مسودہ کے ممکنہ نکات پر بھی غور کیا ۔ شیخ الجامعہ نے میکسلوکے ساتھ تبادلہَ اساتذہ و ریسرچ کی خواہش کا اظہار کیا ۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details