نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اجے ماکن نے آرڈیننس کے معاملے پر کجریوال کی حمایت کرنے پر عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال اور ان کے ترجمان کئی بار کانگریس کی توہین کر چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کانگریس آرڈیننس کے معاملے پر ان کی حمایت بھی کرے۔ ماکن نے کہا کہ کیجریوال راجستھان جاتے ہیں اور اشوک گہلوت کے خلاف بولتے ہیں، جو وہاں تین دفعہ وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ سچن پائلٹ سمیت دیگر سینئر لیڈروں کے خلاف بول بھی رہے ہیں۔
ماکن نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ اگر کجریوال کانگریس سے حمایت چاہتے ہیں تو وہ ہمارے خلاف بیانات کیوں دیتے ہیں۔ ان کے چیف ترجمان ہمارے خلاف بولتا ہے۔ جس دن پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ تھی۔ اس دن بھی عآپ کے ترجمان نے کانگریس کے خلاف بات کی تھی۔ سچ یہ ہے کہ انہیں کانگریس کی حمایت کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
اجے ماکن نے عآپ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کیجریوال بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں، کیونکہ وہ جیل نہیں جانا چاہتا جبکہ ان کے جیل جانے کی مکمل تیاری ہے۔ کیونکہ اس نے کرپشن کی ہے۔ ان کے دو ساتھی بدعنوانی کے الزام میں جیل میں بند ہیں، کیجریوال انہیں باہر نکالنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے اور وہ اپوزیشن اتحاد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں نہیں جاتے بلکہ اپوزیشن اتحاد کو توڑنے کے لیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اجے ماکن نے مزید کہا کہ ہم ایک بہت سادہ سی بات کہنا چاہتے ہیں کہ پہلی یہ کہ کیجریوال جیل سے فرار ہونے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں۔اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے نہیں بلکہ اسے توڑنے کے کوشش کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کانگریس اس کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی پر الزام لگائے اور اسی سے حمایت بھی حاصل کرے تو یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔