دنیا بھر میں خاص طور سے ہمارے ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے پورے بھارت کے اسپتالوں اور طبی عملے پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔اس لیے حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان میں کورونا کے معمولی علامات نظر آرہی ہے تو وہ خود ساختہ علیحدگی اختیار کریں۔
حیدرآباد کے وی آئی این این اسپتال کے کنسلٹنٹ فیزیشن، ایم ڈی جنرل میڈیسین ڈاکٹر راجیش ووکالا کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگوں کے لیے خاص کر جو لوگ چھوٹے گھروں میں رہائش پذیر ہیں، ان کے لیے آئی ایم سی آر کی جانب سے آئیسولیشن کے حوالے سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنا مشکل ہے۔جن کے پاس ایک کمرے کا مکان ہے انہیں گھر میں قرنطینہ اختیار کرنا ممکن نہیں ہے، ایسے میں بہت سے لوگ ہوٹلوں میں کمرے لے کر اپنا قرنطینہ مکمل کر رہےہیں۔کورونا کی علامت کی صورت میں آپ کم از کم دو ہفتوں تک ہوٹلوں میں کیرایہ کے کمرے میں رہ کر قرنطینہ اختیار کرسکتے ہیں۔لیکن ایسے کئی دیگر اقدامات ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر کورونا متاثرہ شخص سے انفیکشن پھیلنے کے خطرے کو روکا جاسکتا ہے۔
- اگر آپ کا گھر چھوٹا ہے تو آپ ہر وقت پی پی ای کٹس پہن کر رہیں تاکہ انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
- اگر آپ پی پی ای کٹس پہن رہیں تو آپ کے پاس کپڑے بدلنے کے لیے الگ تھلگ کمرہ ہونا چاہیے اور ہر چار گھنے کے بعد اس کمرے کو سینیٹائز کرنا چاہیے۔
- پی پی ای کٹ پر دی گئی ہدایات کو احتیاط سے پڑھیں اور پیکٹ میں فراہم کردہ ڈسپوزایبل بیگ میں فوری طور پر تصرف کریں۔اسے عام کوڑے دان کے ساتھ پھینکنے کے بجائے الگ پھینکیں۔
- اپنے آپ کو گھر کے ایک حصے تک ، ممکنہ طور پر کمرے سے منسلک باتھ روم والے کمرے تک خو کو محدود رکھیں۔
- صفائی ستھرائی کے طریقہ کار پر تمام کنبہ کے افراد کو سختی سے عمل کرنا چاہئے۔
- ماسک ، دستانے پہنیں اور ہاتھوں کے صفائی کرنے کو یقینی بنائیں۔
- اپنے خوراک میں اچھی اور صحتمند کھانے کو شامل کریں۔
- وقتا فوقتا اپنی صحت پر نظر رکھیں جیسے آپ کی آکسیجن کی سطح، اپنی نبض ، درجہ حرارت وغیرہ کی جانچ کرنا ضروری ہے۔
- اگر آپ کو اپنی طبیعت منفی سمت میں بڑھتی ہوئی نظر آتی ہے تو فوری طور پر طبی مدد لیں۔
- اپنے ڈاکٹر سے بات کریں اور کچھ ملٹی وٹامن دوائیں بھی لیں جو آپ کے قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
- پورے دن میں مناسب مقدار میں پانی پئیں۔
- گھر کے دیگر افراد کی کورونا متاثرہ شخص کے کمرے تک رسائی نہیں ہونی چاہیے سوائے اسکے جو متاثرہ شخص کی دیکھ بھال کر رہا ہو۔
- متاثرہ شخص کے کمرے تک جانے والے شخص کو پی پی ای کٹ پہننے کے بعد ہی کمرے میں داخل ہونا چاہیے۔
- متاثرہ شخص کو جھو بھی فراہم کیا جاتا ہے اسے صرف ڈسپوزابیل میں دیا جانا چاہیے جیسے کھانا، دوائیں وغیرہ، تاکہ اسے آسانی سے ڈسپوزابیل کیا جاسکے۔
- مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والا شخص کو صرف کمرے کے دروازے تک خود کو محدود رکھنا چاہیے اور کمرے میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
- مریض کو خود ہی اپنے کمرے کی صفائی کرنے چاہیے اور اس کے ذریعہ چھوئی گئی سطحوں کو جیسے ٹیبل، دروازے کی کنڈی وغیرہ کو جراثیم سے پاک کرنا چاہیے۔
- کمرے کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے سوڈیم ہائیڈروکلورائیڈ کا استعمال کرنا چاہیے۔
- یہ وائرس کو کمزور کرے گا اور وائرس کو مزید پھیلنے یا بڑھنے نہیں دےگا۔
- ہر چار گھنٹہ کے بعد اپنے کمرے کے سطحوں کو صاف کریں۔
- متاثرہ شخص کے تمام کوڑے دان کو الگ سے نکال دیں۔ میونسپل کارپوریشن کے لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور اس کوڑے دان کو ان کے ذریعہ ہی اٹھایا جانا چاہئے۔
اگر آپ کووڈ 19 سے متاثر ہین تو آپ کو کن دیگر اقدامات پر عمل کرنا چاہیے؟