اردو

urdu

ETV Bharat / lifestyle

چمگادڑیں بیمار پڑنے پر سماجی دوری اختیار کرلیتی ہیں: سائنسی تحقیق - سائنسی جرنل بی ہیورل ایکولوجی

چمگادڑیں بیمار پڑنے پر سماجی دوری اختیار کرلیتی ہیں۔ یہ بات امریکہ میں کی جانیوالی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

Not Just Humans, Vampire Bats Also Social Distance When They're Sick, Finds Study
Vampire Bats

By

Published : Oct 28, 2020, 11:05 PM IST

محققین نے 31 ویمپائر چمگادڑوں پرتجربہ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ امریکی سائنسی جرنل بی ہیورل ایکولوجی میں شائع تحقیق میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

اس تجربے کیلئے ماہرین نے چمگادڑوں کو جنگل سے پکڑ کر اُن میں سے کچھ چمگادڑوں کو ایک ایسا انجکشن دے کر مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ بیمار چمگادڑوں نے ساتھی چمگادڑوں سے دوری اختیار کرلی تھی۔

اس نئی تحقیق کے برعکس چند ماہ قبل ایک مطالعے میں کہا گیا تھا کہ بظاہرنیا کورونا وائرس دہائیوں سے چمگادڑوں میں بغیر نوٹس کے گردش کرتا رہا ہے۔

نیچر مائیکرو بائیولوجی میں شائع ایک مطالعے میں پنسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سینٹر برائے متعدی بیماری کی حرکیات کے میسیج بونی کی سربراہی میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سارس کوو 2 پھیلانے والے جرثومہ کا سب سے زیادہ معقول ماخذ ہارس شو چمگادڑ ہیں۔

اس مرکز میں وائرس کے ماخذ پر زیادہ بحث کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے یہ قیاس ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ جرثومہ چینی لیب سے نکلا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details