ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی جیو پلیٹ فارم اور دنیا بھر میں سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹی وٹی دینے والی کپنی ایس ای ایس نے پیر کو جیو اسپیس ٹیکنولوجی لیمیٹیڈ نام سے ایک جوائنٹ وینچر کی تشکیل کا اعلان کیا ۔Reliance Partners With SES To Take On SpaceX
یہ نیا جوائنٹ وینچر ملک بھر میں سیٹلائٹ بیسڈ ٹیکنولوجی کا استعمال کرکے کفایتی براڈبینڈ خدمات مہیا کرے گا۔جیو پلیٹ فارم اور ایس ای ایس کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں بالترتیب 51 فیصد اور 49 فیصد حصہ داری ہوگی۔جوائنٹ وینچر ملتی آربٹ اسپیس نیٹ ورک کا استعمال کرےگا۔ اس نیٹ ورک میں جیو اسٹیشنری (جی ای او)اور میڈیم ارتھ آربٹ (ایم ای او)سیٹلائٹ کا استعمال کیا جائےگا۔نیٹ ورک کے ملٹی گیگابائٹ لنک سے ہندوستان سمیت پڑوسی ملکوں کی صنعتیں،موبائل اور خوردہ گاہک بھی جڑ سکیں گے۔
ایس ای ایس 100 جی بی پی ایس صلاحیت مہیا کرائے گا۔ جس کو جیو اپنے مضبوط سیلس نیٹ ورک سے بیچے گا۔سرمایہ کاری یوجنا کے حصے کے طورپر ،جوائنٹ وینچر ملک کے اندر خدمات مہیا کرنے کےلئے ہندوستان میں وسیع گیٹ وے انفرااسٹرکچر تیار کرےگا۔ اس ڈیل کے تحت جیو اگلے کچھ برسوں میں تقریباً دس کروڑڈالر کے گیٹ وے اور آلات خریدے گا۔ جوائنٹ وینچر میں جہاں ایس ای ایس اپنے مارڈرن سیٹلائٹ دے گا وہیں جیو، گیٹ وے انفرا اسٹرکچر کا آپریشن اور منجمنٹ کرےگا۔
کمپنی نے بیان میں کہا کہ کووڈ19 نے ہمیں سکھایا ہے کہ نئی ڈیجیٹل معیشت میں مکمل حصہ داری کےلئے براڈ بینڈ تک پہنچ ضروری ہے۔یہ جوائنٹ وینچر ہندوستان کو ڈیجیٹل خدمات سے جوڑے گا۔ساتھ ہی وہ فاصلاتی طبی،سرکاری ،خدمات اور فاصلاتی تعلیم کے مواقع تک رسائی مہیا کرے گا۔