موجودہ دور فیشن کےبڑھتے رجحانات کی طرح ٹیٹو کے رجحانات میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ٹیٹو کو لے کر رواں برس کئی طرح کے رجحانات سامنے آنے کا امکان ہے ۔اس سے قبل کے آپ ٹیٹو کے کسی بھی قسم کو اپنائیں اس سے پہلے چند مفید مشورے ذہن میں ضرور رکھیں۔ Be Sure to keep these Things in Mind When Getting a Tattoo
بجلی کے ٹیٹو جو کہ طاقت اور حکمت کی نمائندگی کرتے ہیں۔یہ قسم یونانی افسانوں سے متعلق ہیں اور 2022 میں یہ منظر عام آئینگے
ہولوگرام ٹیٹو ٹیٹو کی قوس قزح کے رنگوں اور چمکتی ہوئی شکل کے ساتھ عارضی ٹیٹو ہیں۔اور اسکی مقبولیت میں تیزدی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کیونکہ وہ روشنی کے لحاظ سے رنگ بدلتے ہیں۔ مختلف ڈیزائن کے ٹیٹو بھارت میں نیا ہے۔
ٹیٹو میں کم سے کم ڈیزائن کا رجحان 2022 میں مقبول ہونے کا امکان ہے ۔یہ چھوٹی اور باریک لکیریں نمایاں کرتی ہیں تاکہ یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہو کہ آیا سیاہی لگائی جائے یا نہیں۔ کسی کو ہمیشہ ٹیٹو ڈیزائن کا انتخاب کرنا چاہیے جو آپ کو پسند آئے اور آپ کے عقائد کے مطابق ہو
ٹیٹو انڈسٹری عروج پر ہے۔اور اس کی بہت زیادہ مانگ بھی ہے۔ اور ہر سال نئے رجحانات اور انداز ابھرتے ہیں۔
ڈاکٹر ودوشی جین میڈیکل ہیڈ ڈرملنکس ان احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتاتی ہیں جن پر آپ کو سیاہی لگوانے کے دوران توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ ٹیٹو سے ایک رات پہلے کبھی بھی کیفین یا الکوحل کا استعمال نہ کریں۔ کیونکہ وہ خون کو پتلا کرتے ہیں۔ ٹیٹو بنانے کے عمل کے دوران خون بہنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔