آج کل کی مصروف ترین زندگی میں لوگ ہر چیز وقت پر چاہتے ہیں اور ٹیکنالوجی نے کئی حدتک لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کیں ہیں۔ اگر ہمیں سفر کرنا ہوتا ہے اور راستے کے بارے میں جانکاری نہیں ہوتی ہے تب ہم گوگل میپ کی مدد لیتے ہیں۔ محض سرچ بار میں لوکیشن ڈالتے ہی ہم اپنے منزل تک آسانی سے پہنچ جاتے ہیں۔ لیکن کیا ااپ کو وہاٹ 3 ورڈس ایپ( what3words ) کے بارے میں جانتے ہیں؟ How What3Words App works
what3words ایپ ایک ایسا ایپ ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس ایپ میں سب کچھ 'اسکوائر' اور 'گرڈ' کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ یعنی آپ کے اطراف کے 3 میٹر کی دوری پر ہر لوکیشن کا ایک کوڈ ہے، جسے تین الفاظ میں تقسیم کیا گیا ہے' مثال کے طور پر انڈیا گیٹ کا کوڈ نام 'thrillers.widgets.income' ہے۔
ایپ میں موجود اس تین لفظی کوڈ کی مدد سے آپ بالکل اسی جگہ پہنچ سکتے ہیں، جہاں آپ کو جانا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ تاج محل سے 200 میٹر کی دوری پر کھڑے ہیں اور آپ اپنے دوست کو اپنے پتے کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں تو آپ سرچ بار میں جاکر اپنی لوکیشن سیٹ کریں۔ اس کے بعد آپ کو تین الفاظ کے ساتھ ایک الگ کوڈ ملے گا، جو اس طرح ہوگا'moats.flinches.upwardly'۔ اس کے بعد آپ اسے اپنے دوست کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں اور پھر آپ کا دوست آپ کے پاس پہنچ جائے گا۔
لیکن اگر آپ یہی گوگل میپس پر سرچ کریں گے تو وہ صحیح لوکیشن کا استعمال نہیں کرے گا، بلکہ یہ لوکیشن میں تاج محل ہی دکھائے گا۔ ایسے میں آپ کا دوست آپ کو ڈھونڈتے رہ جائے گا اور اس کو صحیح لوکیشن کے بارے میں جانکاری نہیں ملے گی۔ اس لیے یہ ایپ کئی لحاط سے فائدہ مند ہے۔
وہاٹ3 ورڈس کیسے کام کرتا ہے؟
what3words ایپ تین الفاظ کے کوڈ پر کام کرتا ہے اور ایپ کے ذریعہ جنریٹ کیے گئے تین کوڈز آپ کو لوکیشن کی جانکاری دیتا ہے، جسے آپ اسکوائر کے طور پر محفوظ کرسکتے ہیں اور پھر اس کا استعمال اس لوکیشن تک پہنچنے یا کسی کو بلانے کے لیے کرسکتے ہیں۔ ایپ یہاں آپ کو بتاتا ہے کہ دنیا میں ہر تین میٹر پر ایک ورڈ ایڈریس ہے۔ یعنی اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون ہے اور اس میں جی پی ایس ہے تو آپ وہاٹ 3 ورڈس ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔what3words ایپ کی مدد سے آپ کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں۔ How to Use the What3words App
اس ایپ کو بنانے کی ترکیب کرس شیلڈرک کی ہے۔ کرس کو یہ خیال تب آیا جب وہ غلط لوکیشن کی وجہ سے پریشان ہوگئے تھے۔ یعنی اگر آپ گاؤں میں رہتے ہیں اور وہاں کے کسی لوکیشن کا نام نہیں ہے تو آپ کے پاس کوئی سامان نہیں پہنچ سکتا، لیکن اگر آپ 3 الفاظ کا کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں گے تو وہ شخص بغیر کسی پریشانی کے آپ تک پہنچ جائے گا۔