اردو

urdu

ETV Bharat / lifestyle

Mom Sues Meta, Snap after 'Addicted' 11-year-old's Suicide: متاثرہ والدہ کا انسٹاگرام کی میٹا، اسنیپ ان کارپوریشن کے خلاف مقدمہ

امریکہ میں ایک خاتون نے انسٹاگرام کی اصل کمپنی میٹا اور اسنیپ انک کے خلاف خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ یہ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی لت ہی تھی جس کے سبب اس کی بیٹی نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔

متاثرہ والدہ کا انسٹاگرام کے میٹا، اسنیپ ان کارپوریشن کے خلاف مقدمہ
متاثرہ والدہ کا انسٹاگرام کے میٹا، اسنیپ ان کارپوریشن کے خلاف مقدمہ

By

Published : Jan 22, 2022, 2:13 PM IST

ٹامی روڈریگز نے جمعہ کو کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ اس کی 11 سالہ بیٹی کی موت ’خطرناک اور غلط سوشل میڈیا پلیٹ فارمز‘ کی لت کی وجہ سے ہوئی۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلینا کی والدہ کی جانب سے کیلیفورنیا میں مقدمہ درج کرنے والے سوشل میڈیا وکٹمز لاء سینٹر (ایس ایم وی ایل سی) کے ایک بیان کے مطابق بچی زیادہ تر وقت انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ پر لگی رہتی تھی اور اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال اس کی موت کا سبب بنا۔

انہوں نے کہا، "کئی بار سیلینا نے اپنی لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ذہنی علاج کروایا تھا۔ اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس نے کبھی کسی مریض کو اس طرح سوشل میڈیا پر مصروف نہیں دیکھا۔

متاثرہ لڑکی کئی مہینوں تک نیند کی کمی کی وجہ سے ڈپریشن میں چلی گئی تھی خاص طور پر کووڈ-19 وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے۔

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹ کے مطابق خاتون نے سوشل میڈیا کے دونوں پلیٹ فارمز پر "جان بوجھ کر اور مطلب براری " کے لیے ایسی مصنوعات کی ڈیزائننگ اور مارکیٹنگ کا الزام لگایا ہے جو کم عمر بچوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اینفیلڈ، کنیکٹی کٹ کی رہنے والی سیلینا روڈریگز نے جولائی کے آخر میں خودکشی کر لی تھی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details