ایک طرف دنیا بھر میں اسمارٹ فون کا استعمال بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف 86 فیصدی بھارتی شہریوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ بغیر فون استعمال کیے ایک روز سے زائد رہ سکتے ہیں۔ محض چار فیصد اسمارٹ فون صارفین ملک میں مستقل طور پر فون چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔
لیکن بھارت میں کمپیوٹر اسکرینز کے عادی، (جس میں سے اکثریت اپنے ڈیسک ٹاپ کو چھوڑنا نہیں چاہتی ہے)، ان میں سے 23 فیصدی لوگوں نے یہ تسلیم کیا کہ وہ ایک روز تک اپنے ڈیسک ٹاپ کو چھوڑ کر رہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ انٹرنیٹ اور جدید ترین گیجٹزلوگوں کی روزمرہ زندگی کا اہم جزو بن گئے ہیں لیکن اس سے آن لائن دھوکہ دہی کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔
جہاں 61 فیصد سے زائد بھارتی آن لائن چوری ہونے والی ذاتی معلومات کے بارے میں پریشان رہتے ہیں، وہیں 46 فیصدی بھارتی اپنے ڈاٹا کو نجی رکھنے کے معاملے میں فکر مند ہیں۔
لائم لائٹ نیٹورک کے بھارت سیلس ڈائریکٹر اشون راؤ نے کہا کہ بھارت نے ڈیجیٹل دنیا کو تیزی سے اپنایا ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگ جدید ٹیکنالوجی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں استعمال کر رہے ہیں اور ہم گواہ بن رہے ہیں کہ ڈیجیٹلائزیشن کے اعتبار سے نیا اور مضبوط بھارت بن رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح ہوا ہے کہ 67 فیصد بھارتی صارفین آف لائن چیزیں خریدنے کے بجائے آن لائن میڈیم کو ترجیح دیتے ہیں۔