اردو

urdu

ETV Bharat / lifestyle

سلمان خان و دیگر کے خلاف دائر عرضی خارج - مظفرپور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ

بہار کی ایک عدالت نے فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان اور دیگر کے خلاف دائر کی گئی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

سشانت سنگھ خودکشی معاملہ ، سلمان خان و دیگر کیخلاف دائر درخواست خارج
سشانت سنگھ خودکشی معاملہ ، سلمان خان و دیگر کیخلاف دائر درخواست خارج

By

Published : Jul 9, 2020, 4:19 PM IST

مظفرپور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ ایڈوکیٹ سدھیر اوجھا نے فلم اداکار سلمان خان، کرن جوہر، ایکتا کپور، سنجے لیلابھنسالی اور دیگر کے خلاف اس کیس میں درخواست دائر کی تھی۔ اس کے تحت وکیل نے عدالت سے تحقیقات کرکے کیس درج کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

سدھیر اوجھا نے کہا کہ وہ اس کیس میں عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے بیانات کو بنیاد بناکر عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں چیف جسٹس کے فیصلے کو ضلعی عدالت کے سامنے چیلنج کروں گا۔ بہار کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر بہت افسوس ہے ۔ ہمیں ان کو انصاف دلانے کے لیے ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details