اردو

urdu

ETV Bharat / lifestyle

دبئی میں پھنسے بیوی بچوں کو سنجے دت نے یاد کیا - Sanjay Dutt misses his family

بالی ووڈ کے ماچومین سنجے دت لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر والوں کو بے حد یاد کررہے ہیں۔

دبئی میں پھنسے اپنی  بیوی بچوں کو سنجے دت یاد کرہے
دبئی میں پھنسے اپنی بیوی بچوں کو سنجے دت یاد کرہے ہیں

By

Published : Jun 17, 2020, 2:10 PM IST

سنجے اپنے کنبے سے دور ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی بیوی اور بچوں کو یاد کررہے ہیں۔ سنجے نے اپنے کنبے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔ تصویر میں سنجے دت اپنی اہلیہ مانیتہ دت اور بچے شہران و اقرا کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

سنجے دت کی اہلیہ اور بچے اس وقت دبئی میں ہیں اور لاک ڈاؤن شروع ہونے کے وقت سے ہی وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ لاک ڈاؤن سے پہلے وہاں گئے تھے لیکن اس کے بعدبین الاقوامی پروازیں بند ہونے سے سبھی دبئی میں ہیں۔

سنجے دت نے اپنے جذبات کو الفاظ دیتے ہوئے تصویر کے عنوان میں لکھا ’’مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے۔ ہر کوئی جو اس وقت اپنے کنبہ کے ساتھ ہے، اس وقت سے لطف اٹھائیں‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details