لاک ڈاؤن کے دوران سلمان خان نے اپنے مداحوں کولیے تین گانے ریلیز کرنے کے بعد اب اپنے فارم ہاوس پر ایک شارٹ فلم بنا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، سلمان اپنے پانول فارم ہاؤس میں ایک مختصر فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس شاڑت فلم میں بھرت اسٹار کے ساتھ ساتھ والیشو ڈیسوزا بھی دکھائی دیں گی۔
تاہم، سلمان خان نے اس بارے میں ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی۔
سلمان خان اپنے فارم ہاؤس میں مختصر فلم کی شوٹنگ کریں گے؟ اس سے قبل، 54 سالہ اداکار نے اپنے تین گانے تیرے بنا، بھائی بھائی اور پیار کارونہ سے اپنے مداحوں کو کافی مٹاثر کر دیا تھا جو سلمان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوئے تھے۔
اس سے قبل، سلمان خان نے اپنے گانے تیرے بنا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ: "لگ بھگ سات ہفتے پہلے، جب ہم فارم ہاوس میں آئے تھے تو ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہیاں پھنس جائیں گے، لہذا ہم نے اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لئے ان گانوں پر کام کیا۔''
کچھ دن پہلے تیرے بنا گانا لانچ کیا گیا تھا اس گانے کو 24 گھنٹوں کے دوران 12 ملین جبکہ دو ہفتوں کے اندر اس گانے کو 26 ملین لوگوں نے دیکھا اور سراہا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان نے خود اس گانے کو گایا اور ہدایتکاری کی، اس گانے کو ان کے دوست اجے بھاٹیا نے کمپوز کیا ہے اور شبیر احمد نے لکھا ہے۔ میوزک ویڈیو میں جیکولین فرنینڈز بھی شامل ہیں۔