کورونا وائرس کے اس مشکل وقت میں سلمان خان مستحق افراد کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے لاک ڈاؤن میں غریبوں کی مدد کرکے سب کا دل جیت لیا ہے۔
ضرورت مندوں کی مدد کے لئےایک بار پھر آگے آئے بھائی جان - salman khan reach out to help needy
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سلمان کی ایک تصویر اور ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر غریب ضرورت مندوں کے لئے بیل گاڑی اور ٹریکٹر میں راشن کا سامان بھرکر بھیجا ہے۔
سلمان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ اپنے کنبہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر بیل گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں ضروری چیزیں بھر وا رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان کے ساتھ ان کی مبینہ گرل فرینڈ لولیا ونتور، دوست جیکلن فرنانڈیز اور ارباز خان کی مبینہ گرل فرینڈ جورجیا ایندریانی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ سبھی سلمان خان کی مدد کر رہے ہیں۔