کپور خاندان 14 فروری کو رندھیر کپور کی 74 ویں سالگرہ منانے کے لئے اکٹھا ہوا تھا۔ دختر کرینہ کپور خان اور داماد سیف علی خان کے علاوہ رنبیر کپور اور ان کی معشوقہ عالیہ بھٹ نے بھی رندھیر کپور کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
رنبیر-عالیہ، سیف - کرینہ، رندھیر کپور کی سالگرہ کی تقریب میں اس کے علاوہ اہل خانہ کے دیگر افراد اور دوست و احباب نے بھی رندھیر کے یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
رندھیر کپور 14فروری کو 74سال کے ہو گئے، اور اس سلسلے میں ممبئی میں منعقد ایک تقریب کے دوران ان کے یوم پیدائش پر کپور خاندان سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔
رندھیر کے داماد سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور اور حاملہ کرینہ کپور خان سمیت پارٹی میں پہنچے۔ اس کے علاوہ رندھیر کی دختر کرشما کپور بھی اپنی بیٹی سمیرا کے ساتھ والد کی سالگرہ تقریب میں پہنچی۔
پارٹی کے اختتام پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو پارٹی سے رخصت ہوتے ہوئے ایک ساتھ دیکھا گیا۔