اردو

urdu

ETV Bharat / lifestyle

لوپا مودرا راوت خواجہ کے دربار میں - لوپا مودرا راوت

خواجہ اجمیر شریف درگاہ میں ہر کوئی اپنی منتیں پوری کرانے کی خواہش سے جاتے ہیں۔ اسی مقصد سے فلمی اداکارہ لوپا مودرا راوت نے بھی خواجہ کے دربار میں اپنے دوست کے ساتھ حاضری دی۔

لوپا مودرا راوت خواجہ کے دربار میں

By

Published : Jul 27, 2019, 8:22 PM IST

فلمی اداکارہ اورانڈین ماڈل لوپا مودرا راوت اجمیر شریف درگاہ پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کی اور زندگی میں کامیابی کی دعا مانگی۔

لوپا مودرا راوت خواجہ کے دربار میں

لوپا مودرا راوت نے بیوٹی کوئین مس یونائیٹڈ مقابلہ 2016 میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں، جس میں انھوں نے قومی لباس کا اعزازی خطاب حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پر منتخب ہوئیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے فلم بلڈ اسٹوری میں کافی بہترین اداکاری بھی پیش کی ہے۔ وہیں ٹیلیویژن پر بگ باس سیزن ٹین اور خطروں کے کھلاڑی میں بھی جلوے دکھا چکی ہیں۔

لوپا مودرا راوت نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں اپنے فلمی کیریئر کی کامیابی کے لیے بھی دعا مانگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details