اردو

urdu

ETV Bharat / lifestyle

ہنی سنگھ پھر اپنے گانے کی وجہ سے خبروں میں

پنجابی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ پر مکھنا گانے میں بیہودہ الفاظ استعمال کرنے کی وجہ سے پنجاب پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

ہنی سنگھ پھر اپنے گانے کی وجہ سے خبروں میں

By

Published : Jul 10, 2019, 2:39 PM IST

یہ مقدمہ لکھویندر کمار نے ضلع صاحب زادہ اجیت سنگھ نگر کے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار کو اس گانے کی وجہ سے کچھ دن پہلے ہی پنجاب ومین کمیشن کی تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

ہنی سنگھ پھر اپنے گانے کی وجہ سے خبروں میں
گانے میں خواتین کے جسم کے بارے میں بے ادبی کو دکھایا گیا ہے۔کمیشن کی چیئرپرسن منیشا گلاٹی نے پنجاب کی حکومت اور پولیس کے اعلی عہدے داروں کو خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریپر کے خلاف کارروائی کی جائے۔گلاٹی کا کہنا ہے کہ ہنی سنگھ اپنے گانوں میں نہایتی بیہودہ اور فحش زبانوں کا استعمال کرتے ہیں۔یہ استعمال شدہ الفاظ خواتین کی بے ادبی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہنی سنگھ اور ٹی سیریز کی مینیجنگ ڈائیریکٹر بھوشن کمار کے خلاف کارروائی ہو۔واضح رہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے گلوکار ہنی سنگھ اپنے گانوں میں ایسی زبان کا استعمال کیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details