معروف ملیالم سنیماٹوگرافر کا انتقال - ایم جے رادھاکرشن[
ریاست کیرالہ میں ملیالم سنیما کے معروف سنیماٹو گرافر ایم جے رادھا کرشن کا علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔
جے رادھا کرشن کی لاش کو کلابھون میں عوام کی آخری دیدار کے لیے رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رادھا کرشن کی موت حرکت قلب کی بند ہوجانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
وہ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
رادھا کرشن نے کئے ریاستی اور قومی ایوارڈ اپنے نام کئے تھے۔
انہیں سنیماٹوگرافر کے لیےسب سے زیادہ اسٹیٹ فلم ایوارڈ جیسے اعزاز کو جیتنے کا ریکارڈ حاصل ہے۔
رادھا کرشن نے ملیالم سنیما میں کئی کامیاب فلمیں دی ہیں۔
رادھا کرشن نے دیشادنم ، کرونم، ادیالنگل، بائوسکوپ، وویٹیلکلا وزی جیسے فلوں میں ریاستی ایوارڈ حاصل کیا،
انہوں نے ملیالم سنیما جادو تو چلایا لیکن بین الاقوامی سطح پر بھی کافی ستائش اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ان کی بائوسکوپ نے جنوبی ایشیاء انٹرنیشنل فلم فیسٹول اور2013 میں آکساکا فلم فیسٹ میں پپیلیو بودھ میں ایوارڈ حاصل کی۔
رادھا کرشن کی مارانا سمہاسنم نے سنہ 1999 کے کانس فلم فیسٹول میں گولیڈن کیمرہ ایوارڈ جیتا۔
رادھا کرشن نے 75 فلموں سے زائد فلموں اور کئی ڈاکمینٹری میں کام کیا۔
انہوں نے معروف بھارتی فلم میکر مرلی نائر، شاہ جی این کرون، ٹی وی چندرن، ادور گوپال کرشن کے ساتھ کام بھی کیا۔