انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )2019 کرکٹ عالمی کپ میں کل نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کا سفر ختم ہوگیا۔
بھارتی ٹیم کی شکست پر بالی وڈ کا رد عمل - بالی ووڈ اداکاروں کا ٹوئیٹ
بھارتی ٹیم کی شکست پر جہاں مداح مایوس نظر آئے وہیں بالی وڈ کے ستاروں نے بھی ٹویٹر پر اپنی افسردگی کا اظہار کیا۔
بالی وڈ ستاروں میں انوپم کھیر، عامر خان، کرن جوہر، رشی کپور، ورون دھون اور سناکشی سنہا نے بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف جم کر مقابلہ کیا۔
بالی وڈ اداکار عامر خان نے ٹویٹ کیا کہ میرے لیے بھارت نے جب سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، تب ہی ہم نے عالمی کپ فتح کرلی تھی۔شاید آج ہمارا دن نہیں تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کھیلا۔اگر کل بارش نہیں ہوتی تو شاید نتیجہ مختلف ہوتا۔
اداکار انوپم کھیر نے بھارتی ٹیم کی ایک تصویر شیئر کی اور کھلاڑیوں کو ان کی محنت کی ستائش کی۔