ابھیشیک اور پراگیہ کپور نے مرحوم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اعزاز میں ایک چریٹی شروع کی ہے جس کا اہتمام پراگیہ کی غیر سرکاری تنظیم ''ایک ساتھ: دی ارتھ فاؤنڈیشن'' کے ذریعے کیا جائے گا۔ جس میں 3400 غریب خاندانوں کو کھانا کھلایا جائے گا۔
پراگیہ نے کہا ، " یہ ہمارا اس کے اور اس کے ہنر کو عزت دینے کا طریقہ ہے، ہر کام جو اس نے کیا ہے اور حاصل کیا ہے، اس کا جشن منایا جائے اور ہر وہ کام جس کے لیے وہ کھڑے رہے، دوست ہونے کے ناطے یہ یمارا فرض بنتا ہے۔"
سشانت نے بالی ووڈ میں بطور اداکار ابھیشیک کپور کی ہدایتکاری میں کائے پو چی (2013) میں بطور اداکاری کی شروعات کی تھی اور اداکار اور فلمساز نے کیدارناتھ میں 2018 میں ایک ساتھ کام کیا۔