36 سالہ کامیڈین جمعہ کو روزانہ کی طرح اسٹیج پر پرفارم کررہے تھے۔
منجو کو ہائی لیول انکسائیٹی کی شکایت تھی۔ پروگرام کے دوران جب وہ فرش میں گر گئے تو وہاں موجود ناظرین کو لگا کہ یہ بھی ان کے پرفارمنس کا حصہ ہے۔
اسٹیج پرکامیڈین کی موت - قلب حرکت بند ہوجانا
بھارتی نژاد اسٹینڈ اپ کامیڈین منجو ناتھ نائیڈو کی اسٹیج پر پروگرام کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے سے موت ہوگئی۔
کامیڈین کی اسٹیج میں موت
منجو کی پیدائش ابو ظہبی میں ہوئی تھی لیکن بعد میں وہ دبئی منتقل ہوگئے تھے۔
منجو کے دوست اور ان کے ساتھی کامیڈین مقداد نے بتایا کہ وہ اس دن کی آخری پرفارمنس تھی۔ وہ اسٹیج پر گئے اور انہوں نے اپنی فیملی اور والد کے بارے میں لوگوں کو بتارہےتھے کہ اسی دوران انہوں نے اپنی گھبراہٹ کا بھی ذکر کیا اور اچانک وہ فرش پر گر پڑے۔
مقداد نے یہ بھی بتایا کہ منجو کے والدین نہیں ہیں اور ان کے ایک بھائی دبئی میں ہیں۔