اکیڈمی صرف ہالی ووڈ تک محدود نہیں
اکیڈمی آف موشن پیکچرز اینڈ آرٹ اور سائنس کے صدر جان بیلی نے کہا کہ لاس اینجلس کے اکیڈمی کی نئی موزیم میں بھارتی سینما کو دکھانے کی تجویز کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں بھی دفتر کا قیام کرینگے۔
بیلی اور کیرول لیٹلیٹن نے کہا اکیڈمی کوئی کمپنی اور صنعت نہیں ہے۔ اکیڈمی کے دفتر کو ہر جگہ قائم کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ اکیڈمی رکنیت فراہم کرواتا ہے۔
گزشتہ سال اکیڈمی 56 ممالک سے 928 نئے ارکان کو قبول کیا تھا۔ اس لئے انہوں نے کہا کہ اکیڈمی صرف ہالی ووڈ تک ہی محدود نہیں ہے۔
مزید انہوں نے کہ مجھے فخر ہے کہ میں پہلا اکیڈمی صدر ہوں جس نے بھارت کا دورہ کیا ہے۔
بیرونی ممالک میں بھارتی سینما کی نمائندگی کے بارے میں بیلی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں بھارتی سینما کی پہنچ کو اور وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔