اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

نوئیڈا: نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی - Friends have killed Manish for money

نوئیڈا کے سیکٹر27 میں واقع ایک ہوٹل میں ہاتھرس اترپردیش کے رہنے والے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی، پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی
نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی

By

Published : Jul 18, 2020, 9:12 PM IST

اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے سیکٹر 27 میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر 27 سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔ سیکٹر 20 تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ہلاک شخص کی شناخت منیش کے طور پر ہوئی ہے جو ہاتھرس اترپردیش کا رہنے والا تھا۔ پولیس نے وہاں سے خودکشی نوٹ بھی برآمد کرلیا ہے جس میں قرض کی وجہ سے خودکشی کی بات سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

امریکہ کا ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کامیاب

وہیں اہل خانہ نے قتل کے تعلق سے یہ شبہ ظاہر کیا ہےکہ 'دوستوں نے پیسے کے لئے منیش کا قتل کیا ہے، کیونکہ منیش کا اس کے دوستوں سے پیسے کو لے کر تنازع تھا'۔

پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details