اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اناؤریپ متاثرہ کی اہل خانہ کی اموات پر یوگی حکومت کا رد عمل - Unnao rape survivor's accident

ریاست اترپردیش کے رائے بریلی میں گذشتہ روز اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کی ماں اور چاچی کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی،جس کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jul 29, 2019, 3:14 PM IST

متاثرہ کے اہل خانہ کی دواموات پر دیگر رہنماؤں کی تنقید کے بعد یوگی حکومت کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

سانحہ کے بعد ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھیلش یادو نے کہا کہ' رائے بریلی میں اناؤ ریپ متاثرہ کے ساتھ پیش آنے والا حادثہ خطرناک ہے۔ اس حادثے کے پیچھے انہوں نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'اس واقعہ کا تعلق بی جے پی کے ایم ایل اے سے ہے اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے، ریاست میں 'جنگل راج' ہے۔ مجرم بے خوف ہوکر گھوم رہے ہیں۔'

اب یوگی حکومت نے مذکورہ سانحہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ' متاثرہ کے مطالبہ پر حکومت رائے بریلی معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کے لیے تیار ہے'۔

واضح رہے کہ حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی تھی، جبکہ متاثرہ اور انکے وکیل شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے، متاثرہ اور انکے وکیل مہندر سنگھ وینٹی لیٹر پر موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اترپردیش ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا کہ متاثرہ کو تین حفاظتی اہلکار دیے گئے تھے، لیکن کار میں جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے متاثرہ نے حفاظتی اہلکاروں کو وہیں روکنے کے لیے کہا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ ایک حادثہ معلوم ہوتا ہے، کیونکہ ٹرک تیز رفتار سے آرہا تھا، انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے بیان بھی درج کر لیے گئے ہیں'۔

دوسری جانب ٹرک کے نمبر پلیٹ میں کالا رنگ لگاہوا تھا جو ایک بڑے سازش کی جانب اشارہ کرتاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details