بارہ بنکی کی پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا۔
بارہ بنکی: دو خاتون کا قتل بارہ بنکی کی پولیس سپرٹنڈنٹ ارویند چتورویدی نے کہا کہ ہمیں پیر کی صبح سوبیہا پولیس اسٹیشن سے اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون اور اس کی بیٹی کے لاش ملی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون کی دوسری بیٹی زخمی حالت میں پائی گئ۔
چتورویدی نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون کا شوہر کویت میں کام کرتا ہے۔خاتون اپنے بچوں کے ساتھ یہاں رہتی تھی۔خاتون کبھی کبھی اپنے والدین اور اپنے سسرال میں بھی رہتی تھی۔تقریبا 20 دن قبل خاتون اپنے سسرال کے گھر سے یہاں پہنچی تھی۔اتوار کی رات وہ اپنی بھابھی کے گھر پر کھانا کھا کر رات کے قریب 9:30 بجے اپنے گھر واپس آئی تھی۔
ایس پی نے مزید کہا کہ گھر کو اندر سے بند کر دیا گیا تھا اور خاتون کی لاش چھت سے ملی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی جان پہچان شخص گھر میں داخل ہوا تھا اور اس نے ہی قتل کے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔