اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

اتر پردیش میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی - Uttar pradesh

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریاست اتر پردیش کے مختلف علاقوں سےابتک 2610 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیے گئے ہیں۔

اتر پردیش میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

By

Published : Mar 18, 2019, 2:08 PM IST


ریاست اتر پردیش کے میں الیکشن کمیشن نے چھاپہ ماری کے دوران 3.17لاکھ شراب کی بوتلیں اور 4 کروڑ روپے نقد برآمد کیے ہیں۔

چیف الیکشن کمیشن وینکتیشور لو نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اتر پردیش میں چھاپہ ماری مہم کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار 787 لائسنس شدہ اسلحہ جات کو ضبط کر لیے ہیں، جبکہ 183 لائیسنس کو سرے سے خارج کردیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں مزید لکھا ہے کہ یوپی کے مختلف علاقوں سےابھی تک 2610 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت ابھی تک 86597 دیواروں پر جسپاں تحریریں6 لاکھ 16ہزار 826 پوسٹرز کو بھی ہٹایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اترپردیش میں پارلیمانی انتخابات سات مرحلوں میں ہونگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details