گاڑیوں کو چوری کر کے ان کے پارٹ بدل کر فروخت کرنے والے گروہ کے دو ملزمین کو بسرکھ کوتوالی پولیس نے چوکی گور سٹی 2 کے علاقے سے چیکنگ کے دوران گرفتار کیا ہے۔
گاڑی کے پارٹ بدل کر فروخت کرنے والے چور گرفتار - نوئیڈا کے بسرکھ کوتوالی پولیس
ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے بسرکھ کوتوالی پولیس نے گاڑی چوری کرنے والے دو چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
![گاڑی کے پارٹ بدل کر فروخت کرنے والے چور گرفتار گاڑی کے پارٹ بدل کر فروخت کرنے والے چور گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10124003-840-10124003-1609830275839.jpg)
گاڑی کے پارٹ بدل کر فروخت کرنے والے چور گرفتار
ان چوروں کی شناخت منیر عرف منظور عالم ولد انتیاز اور چنچل شرما ولد میٹھن لال شرما کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے ان کے قبضے سے دو موٹرسائیکل، دو چوری شدہ اسکوٹی اور موٹرسائیکل کھولنے اور بند کرنے کا سازو سامان اور 07 جعلی نمبر پلیٹیں بھی برآمد کی ہیں۔دونوں ملزمین کا تعلق نوئیڈا کے سیکٹر 31 نٹھاری تھانہ سیکٹر 20 سے ہے۔
گاڑی کے پارٹ بدل کر فروخت کرنے والے چور گرفتار