اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

زمینی تنازع میں فائرنگ، دو ہلاک، ایک کی حالت نازک - معمولی تنازع میں فائرنگ

گوتم بودھ نگر میں دو افراد کے مابین معمولی تنازع میں فائرنگ کی وجہ سے دو افراد کی جان چلی گئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

Firing in land dispute
Firing in land dispute

By

Published : Feb 8, 2021, 8:49 PM IST

اتر پردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے بدلا پور تھانہ کے گردھر پور گاؤں میں معمولی تنازع اس وقت سنگین صورتحال اختیار کر گیا جب دوران تنازع فائرنگ ہونے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس نے موقع سے ایک فریق کی تین گاڑیاں قبضے میں لے لی ہے جبکہ تمام ملزمین فرار بتائے جا رہے ہیں۔

بتایا جا رہا کہ دیویندر اور بھورا نامی دو افراد کے مابین تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روز گاؤں کے کچھ افراد تنازع کو حل کرانے کے لیے پہنچے اور فریقین کو آپسی سمجھ بوجھ سے حل کرنے کی درخواست کی۔

فریقین کے مابین بات چیت تنازع کی شکل اختیار کرگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق آپس میں لڑ پڑے۔ اس دوران دیویندر کی جانب سے لائسنس یافتہ ہتھیار سے فائرنگ کی گئی اور گولی لگنے کی وجہ سے پریم، سیلک اور امت نامی تین افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد تینوں ملزمین فرار ہوگئے-

اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details