اترپردیس ایس ٹی ایف نے پچاس ہزار کے انعامی بدمعاش بال گووند عرف لالو کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایاگیا کہ بال گووند کانپور واقعے میں شامل تھا جس میں آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا گیا۔
بال گووند عرف لالو وکاس دوبے کا ساتھی بتایا جا رہا ہے جو فرار ہونے کے بعد چھپ کر چترکُٹ ضلع کے کروی علاقہ میں سادھو کے بھیس میں رہ رہا تھا، جسے یوپی ایس ٹی ایف نے ڈھونڈ نکالا۔
بال گوند عرف لالو ہلاک شدہ گینگسٹر وکاس دوبے کا خاص ساتھی بتایا جا رہا ہے، گزشتہ دس جولائی کو کانپور کے ویکرو گاؤں واقعہ جس میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے,اس میں وکاس دوبے کے ساتھ تھا ۔ اس تصادم کے بعد وکاس دوبے اپنے سبھی ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا تھا، وکاس کے سبھی ساتھی الگ الگ جگہ پر چھپ کر رہ رہے تھے جنہیں اب اتر پردیس اسپیشل ٹاسک فورس ڈھونڈ ڈھونڈ کر گرفتار کر رہی ہے۔