بہرائچ میں زمینی رنجش کی وجہ سے چاچا نے اپنے ہی بھتیجے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔
گاؤں کے لوگوں نے پولیس کو فون پر اس واردات کی اطلاع دی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
چچا نے کیا معصوم بھتیجے کا قتل اطلاع کے مطابق دردور پور گاؤں کا رہائشی جیتم اپنے تمام بھائی بہنوں میں سب سے بڑا ہے۔اس کے بیٹے کا نام راج ہے۔
لوگوں کے مطابق اتوار کی دیر شام کسی بات کو لے کر چاچا صاحب الدین اور راج کے والد جیتم کے بیچ میں بحث و مباحثہ شروع ہوگیا تھا، رات ہی میں چاچا صاحب الدین نے جیتم کے بیٹے راج کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔
کنبے کے دوسرے افراد نے بتایا کہ صاحب الدین اور جیتم کے درمیان زمین کی وجہ سے جھگڑا چل رہا تھا، رات تقریباً 11 بجے تک لڑائی ہوتی رہی، لڑائی ختم ہونے کے بعد جیتم سونے کے لئے گھر چلا گیا، جیتم کے گھر کے باہر اس کے تینوں بچے سو رہے تھے۔ اسی درمیان چاچا صاحب الدین نے موقع پا کر بھتیجے راج کا قتل کردیا۔
لواحقین کی شکایت پر صاحب الدین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس کپتان نے بتایا کہ جیتم کا آٹھ سالہ بیٹا راج جو گھر کے باہر سو رہا تھا صبح مردہ حالت میں ملا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیجا ہے والد کی تحریر پر مقدمہ درج کر ملزم کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے-