اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

گیس ایجنسی کے ملازم کا قتل، دو گرفتار - بہار جرائم کی خبریں

ریاست بہار میں سپول ضلع کے راگھو پور تھانہ علاقہ کے دھرم پٹی گاﺅں کے نزدیک ایک پرائیوٹ گیس ایجنسی کے ملازم کا قتل کر کے پچاس ہزار روپے کی لوٹ کے معاملے میں پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

گیس ایجنسی کے ملازم کے قتل معاملے میں دو بدمعاش گرفتار
گیس ایجنسی کے ملازم کے قتل معاملے میں دو بدمعاش گرفتار

By

Published : Apr 24, 2020, 10:17 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے بتایاکہ موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ایک پرائیوٹ گیس ایجنسی کے ملازم منوج شرما کا کل گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور اس کے پاس سے پچاس ہزار روپے لوٹ لئے تھے ۔

اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس معاملہ میں شامل بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے مسلسل جانچ میں مصروف تھی ۔

کمار نے بتایاکہ جانچ کے دوران ملے ثبوت کی بنیاد پر معاملے میں شامل دو بدمعاشوں کو آج گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ان کے پاس سے معاملے میں استعمال دو دیسی پستول اور لوٹ کی رقم میں سے قریب 29ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں۔

واقعہ میں شامل دیگر بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details