سپرنٹنڈنٹ آف پولیسآشیش شریواستو نے بتایا کہ کرما تھانہ علاقے کے باریچک گاؤں میں اسپیڈ بریکر بنانے کے سلسلے میں ہوئے قتل کے معاملے میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں تھانے کے سب۔انسپکٹر گنگادھرموریہ اور رام کرت رام کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روڈ پر اسپیڈ بریکر بنانے کے سلسلے میں دو گروپوں میں مارپیٹ ہونے کے بعد ایک فریق کی جانب سے جانکی دیوی نے پولیس سے تحریری شکایت کی تھی۔