تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کی میڈی پلی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ٹووہیلر پر جانے والے ان نامعلوم افرادکو آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد آندھرا پردیش سے عمارتوں کی تعمیر کے کام کے لئے آئے تھے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔