اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کروڑوں روپے کی منشیات کے ساتھ دو شخص گرفتار

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے واٹ گنج تھانہ کے تحت گارڈن ریچ علاقے میں ایس ٹی ایف نے 20 کروڑ روپے کی منشیات کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

کروڑوں روپے کی منشیات کے ساتھ دو شخص گرفتار
کروڑوں روپے کی منشیات کے ساتھ دو شخص گرفتار

By

Published : Oct 24, 2020, 7:16 PM IST

رواں ماہ ایس ٹی ایف کی چھاپہ ماری کے دوران اب تک کی یہ سب سے بڑی کامیابی بتائی جا رہی ہے۔

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورسز کی ٹیم نے واٹ گنج کے گارڈن ریچ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران 20 کروڑ روپے کی منشیات سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ٹی ایف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر گارڈن ریچ علاقے میں چھاپہ ماری کی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ٹاٹا 407 کی تلاشی لی گئی۔

مزید پڑھیں:سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

گاڑی میں دوسرے سامان کے اندر منشیات چھا کر رکھی گئی تھی

ایس ٹی ایف کے مطابق تلاشی کے دوران کثیر مقدار میں ہیروین برآمد کی گئی، بازار میں اس کی قیمت تقریباً 20 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

اس معاملے معین الدین شیخ اور سومناتھ سنترا نامی دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سومناتھ پیشے سے ڈرائیور بتائے جا رہے ہیں۔

گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے، اس کے علاوہ ایس ٹی ایف کی جانب سے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details