ضبط شراب کی قیمت 85 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
سونبھدر:85 لاکھ کی غیر قانونی شراب برآمد، دو گرفتار - اترپردیش خبر
اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے کرما علاقے میں پولیس و محکمہ آبکاری کی مشترکہ کاروائی میں ایک ٹرک سے انگریزی شراب کی 1175 پیٹیاں برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
غیر قانونی شراب برآمد، دو گرفتار
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش چودھری نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے اطلاع مل رہی تھی کہ ہریانہ سے سونبھدر کے راستے بہار میں غیر قانونی شراب سپلائی کی جارہی ہے۔
مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر ہریانہ نمبر کی ایک ٹرک کو پیر کی دیر رات جانچ کے لئے روکا، تلاشی میں ٹرک سے رائل امپیرئل بلو برانڈ کی 1175 پیٹی شراب برآمد کی گئی ہے۔