اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

لکھنؤ: دو افراد نے پھانسی لگا کر دی جان - پھانسی لگا لی

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے وکاس نگر اور مہانگر علاقے میں ایک خاتون سمیت دو افراد نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

دو افراد نے پھانسی لگا کر دی جان
دو افراد نے پھانسی لگا کر دی جان

By

Published : Aug 25, 2020, 7:09 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ وکاس نگر باشندہ دیپک سنگھ کا بیٹا انوپ (32) نے پیر کی رات اپنے کمرے میں پنکھے کا پھندا ڈال کر پھانسی لگا لی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ انوپ اپنے والد کے ساتھ ماربل پتھر اور ٹائلس کی دوکان پر بیٹھتا تھا۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: 'موم زری' کے تاریخی جلوس پر بھی کورونا اثرانداز


انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ مہا نگر علاقے میں پرانا حیدرآباد باشندہ مکیش کشواہا کی بیوی لولی دیوی (35) نے پیر کی رات گھر کی چھت پر لگے ٹین شیڈ کے لوہے کے پائپ میں ڈوپٹے کا پھندا ڈال کر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مکیش پرائیویٹ نوکری کرتا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details