اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

گدھے کی ملکیت پر دو افراد میں جھگڑا

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں گدھے کی ملکیت پر دو افراد میں جھگڑا ہوا جس کے بعد یہ معاملہ پولیس میں پہنچا۔

Two men quarrel over donkey ownership in Hyderabad
گدھے کی ملکیت پر دو افراد میں جھگڑا

By

Published : Dec 10, 2019, 3:19 PM IST

اب پولیس کی عجیب وغریب صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ یہ معاملہ اس کے لئے عام نوعیت کے چوری کے معاملات سے بالکل ہٹ کر ہے۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع وقار آباد کی راجیو گروہا کلپا کالونی کے رہنے والے پربھو نامی شخص نے پولیس سے شکایت کی کہ اس کے چار گدھے چوری ہوگئے ہیں۔

وہ گدھوں کا دودھ فروخت کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرتا تھا۔پہلے اس نے یہ سمجھا کہ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کے گدھوں کی چوری کی ہے کیونکہ قبل ازیں ایسے چوری کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں.

تاہم بعد ازاں اس کو پتہ چلا کہ لنگم پلی علاقہ کے رہنے والے ستیا نامی شخص کے پاس اس کے گدھے ہیں۔

پولیس نے ستیا کے پاس سے مسروقہ گدھوں میں سے ایک گدھے کو برآمد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن لایا۔اس کے بعد ستیا پولیس اسٹیشن پہنچا اور کہاکہ یہ گدھا اس کا ہے اور وہ بھی گدھے کا دودھ فروخت کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرتا ہے۔

دونوں پربھو اور ستیا کی گدھے کی ملکیت پر بحث وتکرار ہوگئی جس کے بعد پولیس یہ سمجھنے سے قاصر رہی کہ درحقیقت گدھے کس کی ملکیت ہیں۔

لنگم پلی سے برآمد گدھا ہنوز پولیس اسٹیشن میں ہی ہے۔پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی بھی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے کیونکہ دونوں افراد قابل قبول طریقہ سے اس معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details