اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

سڑک حادثے میں متعدد افراد کی موت - مرزا پور میں ایک پک اپ

مرزا پور میں ایک پک اپ گاڑی کے پلٹ جانے سے ایک بچہ سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

سڑک حادثے میں دو کی موت
سڑک حادثے میں دو کی موت

By

Published : May 16, 2020, 12:08 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے دیہات کوتوالی علاقے میں ایک پک اپ کے پلٹ جانے سے اس میں سوار ایک بچہ سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

اس حادثہ میں تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سونبھدر ضلع میں کرما علاقے کے سرنگا گاؤں باشندہ انوار حسین اپنے کنبے کے ساتھ پک اپ سے پڈری تھانہ علاقے کے گوپال پور گاؤں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا رہے تھے کہ کر کچھا پہاڑی کے نزدیک پک اپ بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔

اس حادثے میں زخمی افراد کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے راشد(50) اور ساحل (10) کو مردہ قرار دے دیا۔

تین دیگر زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے کہا ڈرائیور علاؤالدین سمیت دیگر پانچ افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ جنہیں علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details