اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

گریابند: ہیرا کے غیر قانونی تاجر گرفتار - گریابند چھتیس گڑھ خبر

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گریابند میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ہیرا کے دو غیرقانی تاجروں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 20 لاکھ روپئے کا ہیرا برآمد کیا ہے۔

گریابند: ہیرا کے غیر قانونی تاجر گرفتار
گریابند: ہیرا کے غیر قانونی تاجر گرفتار

By

Published : May 20, 2020, 8:13 PM IST

پولیس کے مطابق یہ تاجر دراصل بین ریاستی اسمگلر ہیں،ان دونوں کا تعلق اگرچہ اڈیشہ سے تاہم وہ چھتیس گڑھ میں غیر قانونی طور پر ہیرا کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ضلع گریابند میں گذشتہ ایک ماہ کے اندر ہیرے کے غیر قانونی تاجر کی گرفتاری کا یہ تیسرا معمالہ ہے۔

اس طرح سے ایک ماہ کے اندر پولیس نے 26 لاکھ روپئے ضبط کئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملزم کے پاس اڈیشہ نمبر پلیٹ کی ایک موٹرسائکل بھی ضبط کی گئی ہے جو چوری کی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہاں ہیرا کی کان ہے، جس سے غیر قانونی طور ہیرا کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی بھوج رام پٹیل کا کہنا ہے کہ کے معاملے میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی کارروائی انجام دینے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ ملزمین کو پکڑنے کے لئے کئی طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلسل گرفتاریاں عمل میں آ رہی ہیں اور ہمیں کامیابی مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details