اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

جعلی کرنسی برآمد، دو گرفتار - جعلی کرنسی برآمد، دو گرفتار

اترپردیش کے ضلع شاملی کے شہر کوتوالی علاقے میں پولیس نے نقلی نوٹوں کے کاروبا کرنےوالے گروہ کے دو لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7600 روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔

علامتی تصویر

By

Published : Jun 29, 2019, 5:31 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار نے سنیچر کو بتایا کہ کوتوالی علاقے میں روڈویز بس اسٹینڈ سے پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر ان کی تلاشی لی ان کے قبضے سے 7600 روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزموں میں باغپت باشندہ سچن شرما عرف سنی اور آسو عرف راجویر شامل ہیں۔ ان لوگوں کے قبضے جعلی نوٹوں کے علاوہ طمنچہ، کارتوس اور موبائل فون برآمد کیا ہے۔ جعلی نوٹوں میں زیادہ تر 500۔500 کے نوٹ شامل ہیں۔
اس سلسلے میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details