بیورو کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بیورو کی ٹیم نے کھڈور صاحب تحصیل دفتر میں تعینات سینئر اسسٹنٹ راکیش کمار اور کھڈور صاحب ایس ڈی ایم دفتر میں تعینات جونیئر اسسٹنٹ کلوندر کور کو 50ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ انہیں ضلع ترن تارن کے سرہالی کلاں گاؤں کے باشندے دیّا سنگھ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔
پنجاب میں دو سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار - ترن تارن کے کھوڈر صاحب
پنجاب اسٹیٹ ویجیلنس بیورو نے ریاست کے ضلع ترن تارن کے کھوڈر صاحب میں تعینات دو سرکاری اہلکاروں کو 50 ہزار روپے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پنجاب اسٹیٹ ویجیلینس بیورو
شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ ملزمین نے کھڈور صاحب کے ایس ڈی ایم کے ذریعہ ایک معاملہ میں دیے گئے ایک فیصلے کی کاپی دینے کے بدلے ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس میں 50 ہزار روپے وہ دے چکا تھا۔
بیورو کی ٹیم نے شکایت موصول ہونے کے بعد جال بچھا کر ملزمان کو رشوت کے 50 ہزار روپے کی بقیہ رقم لیتے ہوئے دوگواہوں کی موجودگی میں موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔دونوں کے خلاف بیورو کے امرتسر پولیس اسٹیشن میں بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے اور آگے کی کارروائی جاری ہے۔