دراصل ممبئی پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ کوریئر کمپنی کے مالک نے بتایا کہ 'اس کے گودام سے 10 لیپ ٹاپ چوری ہو گئے ہیں۔'
چوری کے الزام میں دو افغان شہری گرفتار پولیس نے چوری کا معاملہ درج کرلیا اور تحقیقات کرتے ہوئے دو افراد کو اس چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔ تفتیش کے بعد ان کے پاس سے لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ چوری کے درجنوں موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمین افغانستان کے شہری ہیں جو گزشتہ ایک عرصے سے ممبئی میں رہائش پذیر ہیں ان کے پاس پاسپورٹ اور دیگر دستاویز بھی موجود ہیں۔
تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ ملزمین ممبئی میں رہ کر چوری کی واردات انجام دیتے ہیں، ممبئی پولیس نے دونوں ملزمین کو کورٹ میں پیش کیا جہاں کورٹ نے ملزمین کو دو دن کے لیے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔
فلحال ممبئی پولیس اس بات کا پتہ لگانے کو کوشش کر رہی ہے کہ اس گینگ میں اور کون کون سے لوگ شامل ہیں؟