پولیس ذرائع کے مطابق مالتھون تھانہ علاقہ کے بمہوری گاوں کے نزدیک اترپردیش کے مہاجر مزدوروں کولے کر جارہی بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔
اس واقعہ میں تقریباً دو درجن مزدور زخمی ہوگئے۔
تمام مزدوروں کو 108ایمبولنس سے علاج کے لئے کھورئی مالتھون اور کھملاسا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔