اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کے ضلع بریلی میں بائک چلانے کے شوق نے ایک نوجوان کو قاتل بنا دیا۔
جب اُس کے والد نے بائک خریدکر نہیں دی تو اُس نے اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے اپنے اس دوست کو قتل کر دیا جس کے پاس بائک تھی۔ قتل کے بائک لے لی اور اس کو چلانے لگا۔
خاص بات یہ ہے کہ اس حیرت انگیز واقعے میں اُس نے اپنے سگے بھائی کا بھی ساتھ لیا۔
پولس نے قتل کرنے اور ثبوت مٹانے کے الزام میں دو سگے بھائیوں کو گرفتار کیا ہے۔
قتل کے الزام میں دو سگے بھائی گرفتار بریلی ضلع میں ایک پروفیسر نے اپنے بیٹے کو بائک خریدکر نہیں دی تو اُسنے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے خوفناک واقعہ کو انجام دے دیا۔
اُس نے بائک کا شوق پورا کرنے کے لئے اپنے ایک فیس بُک فرینڈ کوگھر بُلایا اور نیند کی گولیاں کھلاکر اُسے بےہوش کر دیا اور بے ہوشی کی حالت میں دوست کا گلا دبا دیا۔
قتل کے الزام میں دو سگے بھائی گرفتار اس کے بعد اُس نے اپنے بھائی کو واقعہ کے بابت اطلاع دی اور بھائی کی مدد سے لاش غائب کر دیا۔
قتل کے الزام میں دو سگے بھائی گرفتار پولس نے فیس بُک اور موبائل کی کال ڈٹیل کی بنیاد پر ملزم اور اُس کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
شہر کے معروف روہلکھنڑ میڈیکل کالج میں پروفیسر یشپال میہتا کے بیٹے گگن میہتا نے ضد کی تھی کہ اس دیوالی پر اُسے بائک خریدکر دی جائےگی۔
پہلے پروفیسر نے اپنی مرضی کے برعکس پامی بھر دی، لیکن بعد میں انکار کر دیا۔ لیکن بیٹے گگن کو بائک کے شوق نے اس قدر دیوانہ بنا دیا تھا کہ وہ بائک حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار تھا۔
قتل کے الزام میں دو سگے بھائی گرفتار اپنے شوق کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اُس نے اپنے دوست کو نشانہ بنایا۔ گگن نے تھانہ سُبھاش نگر علاقے میں رام گنگا کالونی کے رہنے والے لکی واجپئ کو گزشتہ 28 ستمبر 2019 کو اپنے گھر بُلایا۔
اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ لہزا دونوں نے ملکر بیئر پی۔ گگن نے لکی کی بیئر میں نیند کی گولیاں ملاکر پلا دیں، جس سے لکی کچھ دیر کے بعد بے ہوش ہو گیا۔ گگن نے بے ہوشی کی حالت میں اُسکا گلا دبا دیا اور لکی کی موت ہو گئ۔
دوست کا قتل کرنے کے بعد گگن نے اپنے بڑے بھائی دیپک میہتا کو قتل کرنے کی اطلاع دی۔
دیپک گھر پہنچا تو دونوں بھائیوں نے لکی کی لاش کا ٹھکانے لگانے کا منصوبہ تیار کیا اور لکی کی لاش کو شہر سے دور تھانہ عزُت نگر علاقے میں پھینک دی۔
دو دن بعد تھانہ عزّت نگر پولس کو نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، لیکن شناخت نہ ہونے کی وجہ سے پولس نے لکی واجپئ کے آخری رسومات ادا کر دئے۔
اِدھر لکی کے لواحقین اُسکی گمشدگی تھانہ سُبھاش نگر میں درج کرا چکے تھے۔ پولس نے فیسبُک فرینڈ لسٹ اور موبائل فون کی کال ڈٹیل کی بنیاد پر گگن کو حراست میں لیا اور سختی سے پوچھ گچھ کی تو گگن نے قتل کرنے اور لاش تھکانے لگانے کی بات قبول کی۔
پولس نے گگن کے بیان کی بنیاد پر اُس کے بھائی دیپک کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور قتل کی اس واردات کا پردہ فاش کر دیا ہے۔
خیال رہےکہ دوست کے پاس پہلے سے بائک تھی، اس کی بائک کو قبضہ کرنے کے لیے اس نے دوست کو مار ڈالا اور اس کی بائک سے اپنے شوق کو پورا ۔