اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی گرفتار - کورونا وائرس

دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رام و یر سنگھ بدھوڑی اور روہتاش نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی جتیندر مہاجن کو جمعہ کو پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب دونوں لیڈر غریبوں کو راشن نہیں ملنے کے خلاف شاہدرہ ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے جارہے تھے۔

بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی گرفتار
بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی گرفتار

By

Published : May 22, 2020, 8:59 PM IST

بدھوڑی نے کہاکہ کورونا وبا کے بحران کے دنوں میں غریبوں کو راشن دستیاب کرانے میں کیجریوال حکومت مکمل طورپر ناکام رہی ہے۔

یہی نہیں حکومت کی اس معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ نے بھی سخت سرزنش کی ہے۔

دونوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی بنچ نے حکومت کو ہر حال میں جمعہ تک ای کوپن ہولڈروں کو مفت راشن دستیاب کرانے کی ہدایت دی تھی لیکن یہ حکومت ایسا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہ عدالت کی توہین ہے۔

بدھوڑی نے کہاکہ ضلع مجسٹریٹ کے یہاں جاتے ہوئے پولیس نے انہیں، مسٹر مہاجن اور بی جے پی کے ضلعی صدر کیلاش جین کو حراست میں لے لیا اور تینوں کو جیوتی نگر تھانہ لے جایا گیا۔

بی جے پی کے ایک دیگر رکن اسمبلی اجے مہاوربھی جیوتی نگر تھانہ پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ میں ہمیں تقریباً ایک گھنٹے تک روک کر رکھا گیا۔ بعد میں پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر ہم نے میمورنڈم ان ہی کو سونپ دیا جو ضلع مجسٹریٹ کو سونپا جانا تھا۔اس کے بعد ہم تمام لیڈروں کو چھوڑ دیا گیا۔

اپوزیشن کے رہنما نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دہلی کے 72لاکھ لوگوں کے لے مفت آٹھ کلو، گیہوں، دو کلو چاول اور ایک کلو دال بھیجی لیکن کیجریوال حکومت اس کو بھی تقسیم کرنے میں ناکام رہی۔

مرکزسے یہ راشن تین مہینہ تک ملنا ہے لیکن اس راشن کی تقسیم میں کیجریوال حکومت مکمل طورپر ناکام رہی۔

یہی وجہ ہے کہ روز ہزاروں کی تعداد مہاجر مزدور دہلی سے ہجرت پر مجبور ہورہے ہیں،

ABOUT THE AUTHOR

...view details